#عزازیل_سے_شیطان_ابلیس_تک

بحوالہ : تفسیر دارالمنثور

ابلیس کے والد کا نام چلیپا تھا اور کنیت ابو الغوی تھی۔ اس کے باپ چلیپا کاچہرہ ببر شیر جیسا تھا وہ نہایت قد آور اور بہادر تھا اور اس کا لقب شاشین تھا اسکی قوم اسے شاشین کے نام سے مخاطب کرتی تھی(جس کے معنی دل ہلادینے کے ہیں)۔شاشین کی تمام قوم پر دھاک بیٹھی ہوئی تھی اور قوم کا بچہ بچہ شاشین کا احترام کرتا تھا کیونکہ اس نے جنات کی بے تحاشہ قومیں مختلف فتوحات سےاپنے زیر کی تھیں۔

ابلیس لعین کی والدہ کا نام تبلیث تھا اور اس کی والدہ کا چہرہ بھیڑیئے کی مادہ کی طرح تھا اور اسکا لقب زبی تھا وہ بھی اپنے شوہر کی طرح نہایت دلیر اور طاقت ور تھی اس نے بھی اپنے خاوند کے ہمراہ بے تحاشہ جنگیں جیتی تھیں۔ اس حد تک بہادر تھی کہ ساری قوم جنات کے بچے بچے کی زبان پر تھا کہ تبلیث کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں زیر نہیں کرسکتی ہے۔

جنات قوم کی سرکشی جب حد سے بڑھ گئی جب جھگڑے فساد سے زمین لرز اٹھی تو آسمانوں سے فرشتوں کو حکم آگیا کہ جاو ان سرکش جنات کو مار پھینکو۔

بقول ابلیس کے کہ میری ماں تبلیث نے فرشتوں کے ساتھ جنگ کرتے ہوئے بہادری کے وہ جوہر دکھائے کے دیکھنے والے عش عش کراٹھے
لیکن مشکل یہ تھی کے جن اور فرشتوں کا کوئی جوڑ نہیں تھا ۔اور خود میرا یعنی ابلیس لعین کا بھی یہ خیال تھا کہ اماں جان کی بعید از قیاس بہادری کے مقابلہ میں فرشتوں نے آکر سخت غلطی کی ہے اور انھیں بڑی عبرت ناک شکست ہوگی ۔لیکن اللہ جانے کیا ہوا کہ ہم کمزور پڑ گئے اور فرشتے ہم پر غالب آتے گئے ۔اس عجیب و غریب جنگ کا سماں کچھ ایسا ناقابل فہم تھا کہ ساری قوم حیرت میں تھی فرشتوں کا وار ہم پر خوب پڑرہا تھا لیکن ہمارا وار کچھ ایسا اوچھا اور بزدلانہ پڑ رہا تھا کہ ہمیں خود حیرت ہوتی تھی ۔ قوم جنات کا جو بچہ بچہ میری ماں اور باپ کی بہادری کے گن گاتا تھا آج انہی کو فرشتے دردناک طریقیوں سے مار رہے تھے۔اسی دوران میری والدہ اور میرے والد جنگ میں مارے گئے میں اس وقت شادی شدہ تھا میری ملکہ اور بیٹا مرّہ بھی مارے گئے ۔‘

چونکہ ابلیس کے والد کا چہرہ شیر کی طرح اور والدہ کا چہرہ بھیڑیئے کی طرح تھا لہٰذا علم قیافہ کی رُو سے ابلیس میں دونوں خصوصیات ہیں یعنی وہ نہایت خود دارو سرکش اور مکار ہے ۔اور ساتھ ہی نہایت ،خود غرض،فریبی اور دھوکہ باز بھی ہے۔

فرشتوں اور قوم ابلیس جنات کے درمیان جو جنگ ہوئی تھی اس میں جو جنات قیدی بنائے گئے ان قیدیوں میں شہزادہ ابلیس بھی موجود تھا

فرشتے جب بار گاہ تعالی میں حاضر ہوئے تو ان کو حکم ہوا ا عزازیل کی بہترین تربیت کرو چناچہ فرشتوں نے ابلیس کی تربیت بہترین انداز سے کی۔ اللہ جل جلالہ کے کے رتبہ اور جاہ وجلال سے آشنا کیا گیا ۔عبادت اور ریاضت کے طریقے و آداب سمجھائے گئے۔(یہاں تک کہ پہلے آسمان والوں نے اس کو عابد کا کہا۔دوسرے آسمان والوں نے زاہد۔تیسرے آسمان والوں نے عارف ۔چوتھے آسمان والوں نے ولی۔پانچویں آسمان والوں نے تقی۔چھٹے آسمان والوں نے خاشع اور ساتویں آسمان والوں نے عزازیل کے لقب سے ملقب کیا) چند ہی عرصے میں یہ اپنی فطری تیزی و طراری کے سبب سب کچھ سیکھ گیا اور وہی فرشتے جو کبھی اس کے معلم و اتالیق تھے بحکم خداوندی علوم عالیہ میں امداد لینے لگے گے۔رفتہ رفتہ عزازیل اپنی قابلیت کے باعث فرشتوں کا استاد بن گیا۔(سبحان اللہ ۔قدرت بھی کیسے کیسے عجوبے پیش کرتی ہے )۔

ابلیس اپنی عبادت و زاہد میں اتنا مقرب ہوا کہ مختلف آسمانوں میں اسکے مختلف رتبے بنے

عزازیل سے ابلیس شیطان

حصہ دوم آخری

بحوالہ : تفسیر دار المنثور

اللہ تبارک تعالیٰ کا ہمیشہ سے ایک دستور ہے کہ وہ اپنی رائے کو سب سے الگ تھلگ رکھتے ہیں اور کسی کو بھی اس امر کی خبر نہیں ہو پاتی ۔اللہ تبارک تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ’’ میں جسے چاہتا ہوں عزت دیتا ہوں اور جسے چاہتا ہوں ذلت دیتا ہوں ۔ ‘‘

پیدائش آدم علیہ السلام اور خلافت الٰہی کا بیان

ایک روز عزازیل اللہ تبارک تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرتا ہوا جب ہفت افلاک کی سیر کرتا ہوا لوح محفوظ تک پہنچا تو کیا دیکھتا ہے کہ لوح محفوظ پر ایک عبارت لکھی ہوئی ہے۔ ’’ ہمارا ایک بندہ ایسا ہے جسے ہم انواع واقسام کی نعمتوں سے مالامال کریں گے اور زمین سے اس کو آسمان پر پہنچا دیں گے اور آسمان سے پھر اس کو جنت میں لے جائیں گے ۔اس کے بعد ہم ایک خاص کام پر اس کو مامور کریں گے لیکن وہ انکار کرے گا اور بغاوت پر آمادہ ہوجائے گا ۔ ‘‘
عزازیل اس عبارت کو پڑھ کر حیرت زدہ ہوا اور اپنے دل میں خیال کرنے لگا کہ ایسا احسان فراموش بھلا کون ہوگا۔دوبارہ عبارت پر غور کیا تو عبارت کے قریب ہی نہایت واضح لکھا ہوا نظر آیااعوذ باللّٰہ من الشیطٰن الرجیم ۔ یہ پڑھ کر وہہ تقریبا دو ہزار سال تک روتا رہا اور خود پر ہی لعن طعن کرتا رہا کہ ایسا بد بخت کون ہو سکتا ہے جو رب کریم کا نافرمان نے؟

گھبرا کر بارگاہِ الٰہی میں حاضری دی اور بولا اے رب العالمین ! یہ شیطان الرجیم کون ہے کہ جس سے پناہ مانگنی چاہیئے ہے۔اللہ تبارک تعالیٰ نے فرمایا کہ ہمارے ایک بندہ ہے جوانواع واقسام کی نعمتوں سے سرفراز کیا جائے گا لیکن ہمارے ایک حکم کو نہ ماننے کے باعث مردود بارگاہ ہوجائے گا ۔عزازیل نے عرض کی۔ بار الٰہا! میں اس ملعون کو دیکھنا چاہتا ہوں ۔اللہ تبارک تعالیٰ نے فرمایا !سَوُفَ تَرَاہُ (تو جلد اسے دیکھے گا)

عزازیل اسی سوچ و بچار میں ہزار ہا سال مبتلا تھا کہ اسے معلوم ہوا کے آدم علیہ السلام کا پتلہ تیار کیا جارہا ہے ۔اس پتلے کا سر مکہ معظمہ کی خاک ،گردن بیت المقدس کی مٹی۔سینہ عدن کی خاک سے اور پشت و شکم ہندوستان کی سرزمین کی مٹی سے،ہاتھ مشرق کی خاک اور پیر مغرب کی زمین سے تیار ہوں گے اور باقی گوشت پوست وغیرہ تمام زمین کی مجموعی خاک سے بنیں گے۔اور اس کے علاوہ اس میں آگ،پانی اور ہوا کو بھی شامل کیا جائے گا ۔(مختلف جگہوں کی مٹی شامل کرنے کی حکمت یہ ہے کے اس پتلہ کی نسل مختلف شکلوں میں نمودار ہوسکے گی۔اور عناصر کے شامل کرنے کی حکمت یہ ہے کے اس اس پتلے کی نسل چہار طبائع کا حسین امتزاج ہوگی ۔کیونکہ ہرچہار عناصر میں سے ایک عنصر دوسرے عنصر کی مؤجودگی میں قائم رہ ہی نہیں سکتا مثلاً آگ اور پانی یکجا نہیں رہ سکتے اور مٹی اور ہوا یکجا نہیں رہ سکتے اور یہ قادرمطلق کا ہی کمال ہے جس نے ان چہار عناصر کو یکجا کر رکھا ہے ) اور یہ جامع العجائب والغرائب پتلہ صانع مطلق نے اپنے ہاتھ(جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے) سے بنائے گا۔پھر جب پتلے کو تیار کرلیا گیا تو پتلے کو زمین پر بھیج دیا گیا ۔عزازیل فوراً اس پتلے کو دیکھنے کے لیئے زمین پر پہنچا تاکہ دیکھ سکے کہ اس کی(External and Enternal Shape) اندرونی اور بیرونی ساخت کیسی ہے اور اس کے اندر کس قسم کیMechanism,Machineryیعنی نظام رکھا گیا ۔

سب سے پہلے عزازیل نے پتلے کو ٹھونک بجا کر دیکھا تو پتلے سے ایک بڑی ہی عجیب و غریب آواز پیدا ہوئی ۔جب بیرونی مشاہدے کے بعد عزازیل کسی بھی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکا تو اپنی مخصوص طاقتوں کے ذریعے پتلے کے اندر داخل ہوگیا۔

(شاید اسی لیئے کہا گیا ہے شیطان تمہاری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے) تاکہ پتلے کا اندرونی مطالعہ کرسکے دوران سیر اس کو بہت ساری تیں معلوم ہوئیں اور عزازیل نے اپنی طویل عمر میں جو کچھ دیکھا تھا وہ سب اس پتلے میں مؤجود تھا چنانچہ جب وہ رگ رگ کی سیر کرتا ہوا قلب تک پہنچا تو قلب کچھ اس طرح بند کیا گیا تھا کہ اپنی مخصوص طاقتوں اور مخفی علوم جاننے کے باؤجود قلب کو نہ کھول سکا

(شاید اسی لیئے کہا گیا ہے کہ لَا یَسَعُنِی اَرْضِی وَلَا سَمَائِی وَ یَسَعُنِی قَلْبُ عَبْدِی الْمُؤمِنِ التَّقِیِّ ۔ ’’ میں کسی چیز میں نہیں سماتا لیکن مؤمن کا قلب ایسی جگہ ہے جہاں میں سما جاتا ہوں ‘‘ )اور نہ اس کے اندرونی حالات معلوم کرسکا کیونکہ خالق نے اسے سَر بہ مُہر(Sealed) کردیا تھا ۔پس عزازیل سمجھ گیا کہ اس پراسرار ڈبیہ میں کوئی خاص خزانہ چھپایا گیا ہے جسے مجھ سے پوشیدہ رکھنے کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

ابلیس کو انسان پر کوئی اختیار حاصل نہیں کہ وہ زبردستی اسے کھینچ کر اپنی راہ پر لے جائے۔ وہ صرف بہلانے پھسلانے سے کام لے سکتا ہے۔شیطان کے پانچ اہم ساتھی ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں

1۔ثبر:- اس کے اختیار میں مصیبتوں کا کاروبار ہے۔ جس میں لوگ ہائے واویلا کرتے ہیں۔ اور گریباں پھارتے ہیں منہ پر طمانچے مارتے ہیں اور جاہلیت کے نعرے لگاتے ہیں

2۔اعور:- یہ لوگوں کو بدی کا مرتک کرتا ہے اور اسے ان پر اچھا اور پسندیدہ کر کے دکھاتا ہے۔

3۔مسوط :- یہ کزب اور دروغ پر مامور ہے۔جسے لوگ کان لگا کر سنں۔ یہ انسانوں کی شکل اپنا کر ان سے ملتا ہے۔ اور انہیں فساد برپا کرنے کی جھوٹی خبریں سناتا ہے۔

4۔ داسم:- یہ آدمی کے ساتھ گھر میں داخل ہوتا ہے اور گھر والوں کے عیب دکھاتا ہے۔اور ان پر غضب ناک کرتا ہے۔

5۔ زکنیور:- یہ بازاروں کا مختار ہے۔ بازاروں میں آکر یہ قسم قسم کیبدی اور بددیانتی کے جھنڈے گاڑتا ہے۔

غرض شیطان مردود نے کل مختار مالک سے نبھائی اور انسان کو گمراہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔

تبصرہ کریں